مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی پارلیمانی گروپ نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز کی کارروائیوں کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قراردیدیا ہے۔ برطانوی پارلیمانی گروپ نے جموں و کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تصدیق کرتے ہوئے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پبلک سیفٹی ایکٹ اور آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ جیسے کالے قوانین کی آڑ میں انڈین آرمی کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے جب کہ رپورٹ میں بھارتی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ان ظالمانہ قوانین کو ختم کرے۔ رپورٹ میں کشمیریوں کے خلاف پیلٹ گنز کے آزادانہ استعمال پر فوری پابندی اور انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزیوں کی مرتکب بھارتی فوج کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں جموں و کشمیر میں موجود گمنام اور اجتماعی انسانی قبروں کی شناخت اور ان کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مشتبہ جبری گمشدہ افراد کے اہل خانہ کو معلومات تک مکمل رسائی دی جائے۔
برطانوی پارلیمانی گروپ نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز کی کارروائیوں کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قراردیدیا ہے۔
News ID 1885379
آپ کا تبصرہ